-
مناجات
محبت، شرافت، صداقت عطا کر
مجھے علم اور فن کی دولت عطا کر
نہ چھوٹے کبھی حق کا دامن خدایا
برائی سے لڑنے کی طاقت عطا کر
تلاوت کروں روز قرآن کی میں
نمازی بنوں میں ہدایت عطا کر
نہیں چاہیے سیم زر مال دولت
میرے دل کو بس اپنی چاہت عطا کر
ہمیشہ غریبوں کے کام آؤں میں
میرے حوصلوں کو وہ طاقت عطا کر
حقارت سے دیکھوں نہ میں دشمنوں کو
محبت کی مجھ کو وہ دولت عطا کر
سبھی کی نگاہوں کا بن جاؤں تارہ
مجھے یا خدا ایسی عزت عطا کر
قیامت کے دن اپنی رحمت سے یارب
محمد کی مجھ کو شفاعت عطا کے
میرے ماں باپ، ماں خوش رہیںمجھ سے ہر دم
خدایا مجھ کو ایسی قسمت عطا کے
-
Re: مناجات
assalam o alikum
jazakAllah for such nice sharing
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules
Bookmarks